اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’اب مقدمے کے نتائج دیکھیں انٹرنیٹ پر‘‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین اور وکلاء کی بڑی مشکل آسان کر دی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پنجاب کے 36 اضلاع کی عدالتوں کے حکم نامے ( آج) پیر کو ویب سائٹ پر جاری ہوں گے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے سائلین اور وکلاء کی بڑی مشکل آسان کر دی ۔عدلیہ کا کوئی جج کسی بھی مقدمہ کا فیصلہ تحریر کر کے سنانے کا پابند ہو گا ۔ فیصلہ سنانے کے پانچ منٹ بعد فیصلہ کاپی متعلقہ جج انٹرنیٹ پر جاری کر دے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سائلین اور وکلاء کو ماتحت عدلیہ میں نقول کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور سائلین کو کئی کئی چکر کے

ساتھ ساتھ عدالتی اہلکار کی جیب بھی گرم کرنا پڑتی تھی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مسئلہ کا حل نکالنے کا حکم دیا جس کے بعد متعدد تجاویز سامنے آئیں ۔ تاہم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوارالحق نے انتظامی سطح پر یہ حکم جاری کر دیا کہ ماتحت عدلیہ کا کوئی بھی جج فیصلہ تحریر کئے بغیر نہیں سنائے گا اور فیصلہ سنانے کے بعد معزز جج اس فیصلہ کو پانچ منٹ میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا پابند ہو گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…