اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سیاست میں آئیں گے یا نہیں؟چیف جسٹس نے تنقید کرنیوالوں کے منہ بند کرادئیے،واضح اور دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز پر خود پہرہ دوں گا، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آنا ہے۔ جمعہ کو ڈیمز فنڈ کے حوالے سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا مقصد ڈیمز، تعلیم اور صحت کے لیے کام کرنا ہے، آبادی کے ساتھ پانی کی ضرورت بڑھ رہی ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ذخائر بنانا ہوں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی کے ساتھ پانی کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے، پانی پاکستان کی

بقا کے لیے ضروری ہے، ہمارے پاس تاخیر کا مزید وقت نہیں ہے، اب ڈو اور ڈائی والی صورتحال ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے ماڈلز موجود ہیں، ماہرین سے ان ماڈلز پر مشاورت کرچکے ہیں اصل معاملہ ان پر عمل درآمد کا ہے، پوری سچائی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز کو مکمل میرٹ پر بنائیں گے، اسکولوں کے بچے پاکٹ منی جمع کرکے ڈیمز میں جمع کرارہے ہیں، کیا کوئی باپ ان بچوں کے پیسوں میں خیانت کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…