بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ،اپوزیشن جماعتوں میں کیا طے پایا؟ حیرت انگیز انکشاف، پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،تحریک عدم اعتماد کی بات ضرور کی ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں،آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف معاملات پر غور بعد حکمت عملی طے ہوگی۔

جمعہ کو صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے تو 2014 میں آسانی سے کر سکتے تھے،این آر او نہ ہوتا تو ملک میں جمہوریت بھی نہ ہوتی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب کو گرفتار کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں جس کے جواب میں نیئر بخاری نے کہا کہ زرداری صاحب کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ان پر کوئی برائے راست الزام نہیں،پہلے تو بینک عملے سے اکاونٹ کی تفصیلات لی جائیں، اکاونٹ ہولڈر سے پوچھا جائے کہ یہ پیسے آخر کہاں سے آئے، قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کا مستقبل کیسے دیکھ رہے ہیں کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مستقبل برا نہیں،انہوں نے کچھ بے قائدگیاں کیں ہیں ان کا مقابلہ کرنا پڑے گا، نواز شریف ملک کی پولیٹیکل فگر ہیں،نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت کے خلاف الائنس بنانا نئی بات نہیں، اپوزیشن کی جماعتیں الائنسز بنتے رہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،تحریک عدم اعتماد کی بات ضرور کی ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں،آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف معاملات پر غور بعد حکمت عملی طے ہوگی۔جمعہ کو صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…