سرگودھا(آن لائن)پراپرٹی ٹیکس کا ڈیٹا نیشنل بنکوں سے آن لائن کر دیا گیا ہے، ٹیکس گزار اپنا پراپرٹی ٹیکس نمبر بتا کر بنک میں ہی رقم جمع کروا سکتے ہیں، ٹیکس گزاروں کو محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس کاڈیٹا نیشنل بینک آف پاکستان سے آن لائن سسٹم سے منسلک کر دیا ہے جس سے ٹیکس گزاروں کو محکمہ ایکسائز
کے دفاتر کی بجائے ڈائریکٹ بنکوں میں جا کر اپنا متعلقہ پراپرٹی نمبر بتانے کے بعد آن لائن ٹکٹ سسٹم کے ذریعہ اپنا ٹیکس جمع کروا سکے گا۔اس سے قبل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فاتروں میں جا کر چلان فارم اور بعد ازاں بنک میں جا کر ٹیکس جمع کروانا پرتا تھا جس پر حکومت نے ٹیکس گزار کو سہولت فراہم کرتے ہوئے نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جا کر اپنا پراپرٹی ٹیکس نمبر بتانے کے بعد چلان کی رقم جمع کروا سکتا ہے۔