بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 258 ،پی بی 5 اور پی بی 47 میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی ضابط اخلاق جاری کردیا۔صدر،وزیراعظم،گورنرز سینیٹرزاور رکن قومی وصوبائی اسمبلی متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں امیدواروں،

الیکشن ایجنٹ اورپولنگ ایجنٹ ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گا،ضابطہ اخلاق مجموعی طور پر 61 نکات پر مشتمل ہے۔صدر،وزیراعظم،گورنرز اور رکن قومی وصوبائی اسمبلی متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکے گا، قومی وصوبائی اسمبلی کے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرز اور چئیرمین وڈپٹی چئیرمین سینٹ حلقوں میں دورے پرپابندی عائد ہو گی وزراء اعلی اور وفاقی وصوبائی وزراء4 انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔بلدیاتی نمائندے کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائد ہیانتخابی مہم پولنگ کے روز سے 48گھنٹے قبل ختم ہوجائے گی.افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف ہرزہسرائی پر پابندی ہوگی۔امیدوار کیانتخابی اخراجات مقررہ حدد سے تجاوز نہیں ہونے چاہیے۔ انتخابی ریلی کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے لینالازم، کار ریلی پر مکمل پابندی عائد ہو گی ،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ،ریٹرنگ افسران،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔مانٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فلفور کاروائی کی مجاز ہونگے، این اے 258 کے 23 پولنگ اسیٹشنز اور پی بی 5 ڈھوکی میں بھی 15 نومبر کو پولنگ ہو گی۔ پی بی47میں پولنگ 6 دسمبر کو ہو گیی پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 258 ،پی بی 5 اور پی بی 47 میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی ضابط اخلاق جاری کردیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…