لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی اور لیگی رہنما ہارون اختر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے پنجاب سے سینٹ کی دونشستوں پر ضمنی الیکشن کا میدان 15 نومبر کو سجے گا ، الیکشن کمیشن اف پاکستان نے شیڈول جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب سے سینٹ کی 2 خالی ہونے والی نشستوں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمشن نے سینٹ کی 1 جنرل نشست اور 1 خواتین کی مخصوص نشست پر انتخابی شیڈول جاری کریا گیا۔ پنجاب سے سینٹ کی 1 جنرل نشست ہارون اختر خان کی رکنیت منسوخی کے بعد خالی ہوئی۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی وصول کر سکتے ہیں۔ 31 اکتوبر سے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہوگی۔یکم نومبر کو امیدوار کے ناموں کی فہرست شائع کی جائے گی۔3 نومبر کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔5 نومبر کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔اپیل دائر کرنے کا وقت صبح 9 سے شام بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔7 نومبر کو اپیلوں پر ٹربیونل سماعت کرے گا۔8 نومبر کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست شائع کی جائے گی۔9 نومبر کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ مقرر کی کی گئی ہے۔15 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا ہوگی۔پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی اور لیگی رہنما ہارون اختر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے پنجاب سے سینٹ کی دونشستوں پر ضمنی الیکشن کا میدان 15 نومبر کو سجے گا ، الیکشن کمیشن اف پاکستان نے شیڈول جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب سے سینٹ کی 2 خالی ہونے والی نشستوں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔