لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمے درج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے اسد کھرل کی اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے حکام نے جواب جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے حکام پر اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت
پر رپورٹ ایف آئی اے سے دوبارہ طلب کرلی۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔درخوست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کی خبر بریک کروا کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔نواز شریف نے جان بوجھ کر قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونا قابل افسوس ہے۔۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔