بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام جھوٹ ہے ، تحریک انصاف سعودی عرب اور یمن کے معاملے میں پہلے کیا کرتی رہی؟ اسحاق ڈار نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور مدد کرتا رہا ، سعودی عرب سے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کوئی نئی بات نہیں ، پیپلزپارٹی کے دور میں بھی 50کروڑ ڈالر ڈیپازٹ رکھے گئے تھے۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز نے ہی یمن سے متعلق مخالفت کی تھی،میرا بس چلے تو ڈالر کو 110روپے پرواپس لے آؤں،

مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام بھی جھوٹ ہے،میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ میرا کیس فراڈ پر مبنی ہے۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بھی 50کروڑ ڈالر ڈیپازٹ رکھے گئے تھے۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز نے ہی یمن سے متعلق مخالفت کی تھی۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور مدد کرتا رہا۔ سعودی عرب سے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر ملک کو بدنام ہی کیا ہے۔ ملک میں معیشت کے اتنے برے حالات نہیں ہیں جتنے وہ رونا رورہے ہیں۔ تحریک انصاف کے پاس کوئی وژن اور پلان نہیں ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2015میں بھی سعودی عرب نے سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔ تحریک انصاف صرف اپنی نااہلی کو چھپا رہی ہے۔ وہ صرف عوام سے جھوٹ بول رہی ہے۔ انکو کوئی کام نہیں آتا۔ ہسپتال چلانے آسان ہیں مگر چلانا مشکل ہے۔ ہم نے پہلے تیاری کی اور پھر پلان دیا۔ ڈار نومکس نے پاکستان کو 2بار دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔ میرا بس چلے تو ڈالر کو 110روپے پرواپس لے آؤں ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے معیشت اچھے حالات میں چھوڑی تھی۔ میرے اوپر لگائے گئے تمام الزام جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام بھی جھوٹ ہے۔ میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ میرا کیس فراڈ پر مبنی ہے۔ پاکستان میں سب جانتے ہیں کہ کتنا انصاف دیا جارہا ہے۔ نیب نے میرے کیس میں فراڈ کیا۔ میرا دامن صاف ہے۔ اندھے کو بھی نظر آرہا ہے کہ میرے خلاف الزام جھوٹے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…