جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان میں بڑے منصوبے میں سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں ،وہ پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے، یواے ای پاکستان کو مالی امداد پر بھی غور کرے گا ا ورجدید ترین ایل این جی ٹرمینل لگائے گا ، متحدہ عرب امارات کے وفد سے 50لاکھ گھر منصوبے کیلئے سے تبادلہ خیال ہوا ،گوادر اور کراچی میں پانی کے مسائل کیلئے تعاون ، پاکستانیوں کیلئے ویزہ عمل میں آسانی پر بات چیت کی گئی ہے ،

بھارت کو کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی، امریکہ اور لند ن میں نئے سفیر کی تعیناتی کا ارادہ رکھتے ہیں ڈاکٹر اسد مجید خان امریکہ ،نفیس ذکریا برطانیہ ،راجہ علی اعجاز سعودی عرب ، رضا شیر کینڈا میں نئے سفیر ہوں گے۔ چین کے ساتھ ہمارا تعلق سی پیک تک محدود نہیں ، وزیراعظم دورہ چین میں اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات ، انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت اور خطاب کریں گے۔وہ جمعہ کو کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کا وفد اسلام آباد آیا ہے، یو اے ای کے ولی عہد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 16لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں خلل آیا ہے۔ یواے ای میں مقیم پاکستانی 14ارب 30کروڑ ڈالرز کا خطیرزرمبادلہ بھجتے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارات کے موجودہ حجم کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے چاول ، فروٹ اور سبزیاں یواے ای برآمد کرنے کیلئے بات چیت ہوئی ہے۔ گزشتہ 5سال میں پاکستان کی برآمدات تیزی سے کم ہورہی ہے۔ متحدہ عرب امارت سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان سے فوڈ پراسینگ انڈسٹری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 50لاکھ گھر منصوبے کیلئے بھی وفد سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ملاقات میں طے کیا گیا کہ زراعت کی ایکسپورٹ کو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ متحدہ عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ متحدہ عرب مالی امداد پر بھی غور کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ جدید ترین ایل این جی ٹرمینل لگائے گا۔ متحدہ عرب امارات پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے پر بھی رضا مند ہوگیا ہے گوادر اور کراچی میں پانی کے مسائل کیلئے تعاون پر بھی بات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزہ عمل میں آسانی پر بات چیت کی گئی ہے۔ امریکہ اور لند ن میں نئے سفیر کی تعیناتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارت کو کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ متحدہ عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان امریکہ میں نئے سفیرہونگے۔ نفیس زکریا برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا جارہا ہے۔ رضا شیر کینڈا میں نئے سفیر ہوں گے۔ چین کے ساتھ ہمارا تعلق سی پیک تک محدود نہیں ہے۔ وزیراعظم دورہ چین میں اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اور انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ دریں اثناء ابوظہبی کے وزیر مملکت کی قیادت میں

متحدہ عرب امارات کے اعلی سطح کے وفد نے وزیر خارجہ ، شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں ابوظہبی کے وزیرمملکت سمیت مختلف بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں اہم منصوبوں کے ساتھ نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے تفصیلی مذاکرات کیے گئے ۔دونوں ملکوں کے باہمی رابطوں سے انفراسٹرکچر کی ترویج، صنعت سمیت بہت سے شعبوں میں یواے ای کی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…