اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اہم ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ نفیس ذکریا کو لندن میں ہائی کمشنر،راجا علی اعجازکو سعودی عرب ، رضا بشیر تارڑ کو کینیڈا،سیداحسن رضا شاہ کو قطر ، شہریاراکبرخان کوسربیا ، حامداصغرکومراکش میں سفیرتعینات کرنے پر غور کررہے ہیں ،
دبئی میں سیاسی بنیاد پر تعینات قونصل جنرل کو واپس بلایا جائے گا، دبئی میں سینئرقونصل جنرل احمد امجدعلی کی تقریری کی تجویز زیر غور ہے۔ جمعہ کووزیرخارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت امریکا میں نئے سفیر کی تعیناتی کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اسد مجید خان کو علی جہانگیر صدیقی کی جگہ امریکا میں سفیرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ نفیس ذکریا کو لندن میں ہائی کمشنرتعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق راجا علی اعجازکوریاض میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ریاض میں پہلے سفیرکی تعیناتی سیاسی بنیاد پرہوئی تھی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نیاپنی پسند کے افراد کوسفیر تعینات کیا تھا، اب نئی سفارتی تقرریوں کا فیصلہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینیڈامیں بھی رضا بشیر تارڑ کو اور قطر میں سیداحسن رضا شاہ کوسفیرتعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سربیا میں شہریاراکبرخان کو سفیرتعینات کر رہے ہیں، مراکش میں حامداصغرکوسفیرتعینات کرنے کی تجویز ہے ۔انھوں نے کہا کہ دبئی میں سیاسی بنیاد پر تعینات قونصل جنرل کو واپس بلایا جائے گا، دبئی میں سینئرقونصل جنرل احمد امجدعلی کی تقریری کی تجویز زیر غور ہے ۔