اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گے ہیں ٗ
پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت کیے گے ہیں ۔ قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو اتو وہ اْسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے ٗاسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو پروڈکشن آرڈر کے تحت 29 اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔پروڈکشن آرڈر کے تحت شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے تمام سیشنز میں شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 17 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے بھی شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔نیب نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں 5 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا تاہم شہباز شریف نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈرز29اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گے ہیں ٗپروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت کیے گے ہیں ۔