جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، سرمایہ دار بھی غریب بن گئے، درخواستیں جمع کروانے والوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ افسوسناک انکشافات، گھر بنانا ہیں تو پھر یہ کام کریں، وزیراعظم کو اہم تجویز پیش کر دی گئی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جب نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا تو وزیراعظم کے اس اعلان کو بے گھر افراد نے خوب سراہا، جب نادرا کی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کے لیے فارم اپ لوڈ کیا گیا تو پہلے ہی دن لاکھوں افراد نے یہ فارم ڈاؤن لوڈ کیا،

اس سے اس سکیم کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے، اب اس سکیم کے رجسٹریشن فارم جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں اور غریب اور بے گھر افراد کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن شروع ہونے کے بعد ایک شہری نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس خط میں شہری نے وزیراعظم کو گھروں کی تقسیم کے حوالے تجویز دی ہے، شہری نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’بنام وزیراعظم صاحب، سستے نئے گھر تقسیم کرنے کا آسان طریقہ، جو کرایہ دار اپنے متعلقہ تھانے میں کرایہ نامہ رجسٹرڈ کروا چکا ہے، جس کے پاس مدتوں سے اپنا گھر نہیں ہے وہ صحیح حقدار ہے، ویسے تو ہر گھر سے سارے ہی غریب بن کر اپلائی کر رہے ہیں، کاروباری حضرات بھی غریب بنے ہوئے ہیں، حق دار کو حق ملنا چاہیے، براہ مہربانی ساتھ دیں، اس کو اتنا شیئر کریں کہ وزیراعظم صاحب تک پہنچ جائے۔‘‘ واضح رہے کہ اس سکیم کی رجسٹریشن ابتدائی طور پر سات شہروں میں شروع کی گئی ہے، جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، سکھر، مظفر آباد اور گلگت شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے غریب عوام کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو انیس شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔  بے گھر افراد کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…