بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا اعلان کردیا، کرپشن کی معلومات دینے والے کو اب کیا چیز انعام میں دی جائے گی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں ٗ جس پر کام جاری ہے ٗ جلد پیش کر دیا جائیگا ٗتمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے ٗمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ٗعوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں ٗ کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا ٗ

نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف قانون کیلئے مختلف تجاویز آ رہی ہیں، تجاویز کو مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جا رہا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ کرپشن سے متعلق نئے قانون پر کام جاری ہے جسے جلد پیش کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔وفاقی وزیر قانون نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں، کرپشن میں ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وسل بلور ایکٹ تیار کر لیا ہے جسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کا غیر جانبدارانہ کمیشن جائزہ لے گا۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں ٗ جس پر کام جاری ہے ٗ جلد پیش کر دیا جائیگا ٗتمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے ٗمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ٗعوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں ٗ کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا ٗ نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…