اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ان تمام افراد کو عدالت لے آئو۔۔۔ چیف جسٹس نے ایسا دبنگ حکم جاری کر دیا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان نے بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے 100 افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر عدالت میں

پیش ہوئے۔عدالت عظمیٰ نے چیئرمین ایف بی آر سے گرے کمیونیکیشن سے متعلق سوال کیا اور چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ انڈین ڈی ٹی ایچ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کیا کر رہے ہیں؟۔چیئرمین ایف بی ٓر نے کہا کہ ممبر کسٹم آرہے ہیں وہ اس بارے میں بتائیں گے جبکہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے کچھ مزید وقت چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ ایک ہزار ارب کی جائیدادوں کی نشاندہی ہوگئی ٗاب انہیں واپس لانا کس کی ذمہ داری ہے؟ ان میں سے 100 افرادکو عدالت میں حاضر کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کون 20 لوگ ہیں جنہیں ہم طلب کرکے پوچھیں کہ یہ جائیدادیں کیسے بنائیں؟ ہمیں لندن، دبئی اور دوسرے ملکوں کے بارے میں معلومات چاہیے۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ 150 لوگوں نے مانا ہے کہ ہماری جائیدادیں ہیں۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے افراد 894 ہیں، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل نے مکالمہ کیا کہ اگر قانون میں سقم ہے تو ترمیم کریں۔دوران سماعت ایف آئی اے نے جائیدادوں سے متعلق سپریم کورٹ میں عبوری رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق سیاسی شخصیات اور ان سے وابستہ 35 افراد کی دبئی میں جائیدادیں ہیں، ایف آئی اے نے 3570 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات شروع کیں، ان افراد نے دبئی میں ایک ہزار 15 ارب روپے

کی غیر قانونی جائیدادیں بنائیں۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ 9 بے نامی دار افراد کی نشاندہی بھی کی گئی ٗ 150 امیر ترین افراد کی نشاندہی ہوئی جن کی جائیدادوں کی مالیت 30ارب روپے ہے، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے 386 افراد کے خلاف تحقیقات روکی گئیں ٗدبئی میں 374 جائیدادیں رکھنے والوں نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2018 سے فائدہ اٹھایا۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 150 افراد

نے تسلیم کیا انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں جائیدادیں چھپائیں، 674 افراد نے ایف آئی اے میں بیان حلفی داخل کیا، 900 پاکستانی دبئی میں غیر قانونی جائیدادیں رکھتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے 44 افراد نیب میں کیسز کا سامنا کررہے ہیں، 200 افراد نے بیان حلفی میں جائیدادیں ظاہرکیں مگر ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا، 2500 افراد رواں سال جون میں ایمنسٹی چاہتے تھے مگر ایف بی آر نے شرائط نہیں مانیں، حکام نے حکومت سے ایک اور ایمنسٹی اسکیم لانچ کرنے کی سفارش بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…