اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے نائیجیریا کو جے ایف 17طیارے فروخت کرنے کی اجازت دیدی گئی ، 18کروڑ 3لاکھ ڈالر کے عوض 3لڑاکا طیارے دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیرین فضائیہ کو 18 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے عوض جے ایف 17 طیارے فروخت
کرنے کی اجازت دے دی۔طیاروں کی فروخت سے زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔18 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے عوض 3 طیارے نائیجیریا کو فروخت کئے جائیں گی جے ایف 17 طیارے ،جدید ترین لڑاکا تیارے ہیں جو کامرہ میں تیار کئے گئے ہیں ۔ان طیاروں کی فروخت سے حاصل ہونے والا زر مبادلہ پاکستانی معیشت کو بڑا سہارا دے گی۔