اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں نواز شریف کی اہمیت ختم ہو گئی ہے،یہ نہیں کہ6 ارب ڈالر لے لیے تو ہماری کوئی اسٹریٹجک حیثیت نہیں ہے،ثالثی کے معاملے پر پارلیمنٹ کو ضرور اعتماد میں لیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی آنی چاہیے،مسلمان ممالک میں تنازعات کم کرنے کے لئے
کردار ادا کریں گے،یہ نہیں کہ6 ارب ڈالر لے لیے تو ہماری کوئی اسٹریٹجک حیثیت نہیں ہے،پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک میں اہم ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں نواز شریف کی اہمیت ختم ہو گئی ہے،فریقین کوعمران خان پراعتماد ہے،ثالثی کاطریقہ کاربہت جلد وضع کیا جائے گا،ثالثی کے معاملے پر پارلیمنٹ کو ضرور اعتماد میں لیں گے،سعودی عرب کیساتھ طے معاہدے کو پہلے ہی ہم نے عام کر دیا ہے۔