اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی کے بعد امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اچانک بڑی کمی،آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہوگا؟معاشی ماہرین نے پیش گوئی کردی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی کے بعد امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اچانک بڑی کمی،آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہوگا؟معاشی ماہرین نے پیش گوئی کردی، انٹربینک میں روپیہ تگڑا ہو گیا اورڈالر گر کر 132 روپے کی سطح پر آ گیا۔ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 92 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں

بھی تیزی دیکھنے میں آائی ہے، کاروبار کے آغاز پر 1150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال کو سہارا دینے کی خاطر فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر تک کا سالانہ ادھار پر تیل دینے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ اور روپے کے لئے خوش آئند ثابت ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 92 پیسے کی کمی کے بعد 132 روپے کا ہو گیا جس کے بعد حکومتی قرضوں میں 180 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں گراوٹ ادائیگیوں کے توازن اور پاکستانی معیشیت پر مثبت اثرات مرتب کر ے گی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں اآئی، کاروبار کے آغاز پر 1200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ حصص کی مالیت میں 125 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو جن معاشی چیلنجز کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے اس میں فوری طور پر پاکستان کیلئے رقم کا بندوبست کرنا بہت ضروری تھا اور ایسے وقت میں دوست ملک سعودیہ عرب سے رقم کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…