ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

معروف صحافی کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار،واپسی کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018 |

ہری پور(آن لائن) صحافی سہیل خان قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کو پولیس نے افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں چمن بارڈ سے گرفتار کرلیا ملزم کو موبائل ٹریکنگ سسٹم کے تحت چمن بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے ملزم افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ملزم کو ہری پور لانے کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی گی ہے اس حوالہ سے ڈی پی او ہری پورمنصورامان نے پریس کانفرس کے دوران بتایا ہے کہ صحافی سہیل خان جوکہ مقامی اخبار سے منسلک تھا اور

حطار سے بطور رپورٹر کام کررہا تھا دس دن قبل ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کی دعویداری مقتول کے خالہ زاد بھائیوں ہمایون علی شیر پسران مسرت اقبال کے خلاف زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تھے پولیس نے واقعہ کے بعد ضلع بھر میں ناکہ بندی کے ساتھ ملزمان کے نام وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر ای سی ایل میں ڈال دیا تھا گزشتہ روز نامزد ملزمان میں سے ایک ہمایون ولد مسر ت اقبال سکنہ حطار کو چمن پارڈ سے گرفتار کرلیا ہے چمن پولیس نے ملزم کو تین روزہ سفری ضمانت پر ہمارے حوالہ کردیا ہے ایس ایچ او سعید یدون کی سربراہی میں ٹیم چمن پہنچ گی ہے جس کی گرفتاری کے بعد ہری پور پولیس کی ٹیم چمن روانہ کر دی گی ہے ملزمان کو ان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا ہے جہاں سے سگنل مل رہے ہیں اس علاقہ میں ملزمان کو سرچ کیا جا رہا ہے پولیس کے مطابق دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ صحافی سہیل خان قتل کیس میں ملزمان کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ہے ہری پور سے فرار کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا ہے ملزمان آسانی سے ضلع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تھے صحافی قتل کیس کے بعد ہری پور سمیت ملک بھر کی صحافتی تنظیموں ے شدید احتجاج کے دوران ملزمان کی

گرفتاری کا مطالبہ کر رکھا تھا جبکہ ہر ی پور پریس کلب کے صدر زاکر حسین تنولی نے احتجاج کے دوران ملزمان کی عدم گرفتاری پر پنیاں چوک ہری پو رمیں احتجاجی کیمپ لگانے کے ساتھ بھوک ہڑتالی کی بھی کال دے رکھی تھی پولیس نے الد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر رکھے ہیں یاد رہے کہ مقامی صحافی سہیل خان کو منشیات فروشو ں کے خلاف خبر لگانے کی پاداش میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیاتھا جس کی دعویداری مقتول کے

خالہ زاد بھائیوں پر عائد کی گی تھی مقتول صحافی نے سوشل میڈیا پر بھی منشیات فروش کے خلاف خبر کی اشاعت کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا ایک سال میں ہری پور کے دو صحافیوں کو قتل کر دیا گیا تھا جن میں اس مقامی اخبار کے بیوروچیف بخشیش الہی کو بھی رمضان المبارک میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گے تھا اس کیس میں بھی ٹارگٹ کلر تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…