ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

حکومت نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے پلان تیار ،پہلے کی طرح حکومت اپنے پاس سے رقم نہیں دے گی بلکہ کیا، کیاجائیگا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے پلان تیار کرلیا ہے گردشی قرضہ کو رواں سال میں 300 ارب روپے تک کم کیا جائے گا اسی حوالے سے حکومت نے ایک ٹاسک فورس بھی قائم کردی ہے۔ ہر صوبے اور وفاق کی علیحدہ علیہدہ فورسز ہوں گی جو بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کے

حوالے سے اپنی باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے باقاعدہ طو رپر آگاہ کردیا گیا ہے اور ایسے فیڈرز جہاں چوری اور لائن لاسز کی شرح زیادہ ہے ایسے فیڈرز کو بند کرنے اور صارفین کی بجلی منقطع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ اور صوبوں کو خصوصی طور پر ٹاسک دیئے جائین گے تاکہ چوری کو کم کیا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی ڈسکوز جن کے لائن لاسز اور چوری سب سے زیادہ ہے ان کو ایک وقت دیا جائے گاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنالیں اس کے علاوہ ان علاقوں کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی لوکل حکومتوں سے بھی مدد حاصل کی جائے گی تاکہ بجلی چوری پر قابو پایا جاسکے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک رپورٹ بھی پیش کی ہے جس میں بجلی کے گردشی قرضہ میں کمی اور پاور سیکٹر میں بہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…