اسلام آباد ( آن لائن ) سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کی اضافی فیس میں کم کرنے کی حامی بھر لی۔سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین سے دوہزار ریال اضافی فیس کو کم کرنے تجویز منظو رکرلی ۔ فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورے پر کی جانے والی درخواست پر کیا گیا۔ سعودی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے دوسال کے دوران دوسری بار عمرے کرنے پر عائد اضافی دوہزار کی فیسمیں کمی
کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورے سعودی عرب کے دوسری سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے ساتھ اضافی فیس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم سعودی حکام نے اس فیس میں کمی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اضافی فیس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عمرہ زائرین اور متمرین پر لاگو ہوتا ہے تاہم چند خلیجی ممالک کی درخواست پر سعودی عرب نے عمرہ پر عائد اضافی فیس ختم کردی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے نئی فیس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔