پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کے 550ملازمین میں300ملازمین کو فارغ کرنے کی تجویز دی گئی ہے 550ملازمین کی تعداد کو کم کرنے انہیں گولڈن ہینڈ شیک دینے ، کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تجاویز محکمہ خزانہ کو دی گئی ہے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124اراکین کے لئے 550سے زائد ملازمین اسمبلی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلی میں لفٹ نہ ہونے کے باوجود بھرتی ہونے والے لفٹ آپریٹرز کو فارغ کیا جائے گا ۔
پلانٹیشنز آفیسرز اور رپورٹرز کو فارغ کردیاجائے گا رپورٹرز کی تعداد صوبائی اسمبلی میں 16سے زائد ہیں جن میں 10کو فارغ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ساڑھے پانچ سو میں 300ملازمین کو فارغ کیا جائے گا اور صرف ڈھائی سو ملازمین کو رکھا جائے گا۔ کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تجویز تین محکموں نے دی ہے صوبائی اسمبلی میں اراکین کی تعداد کے مقابلے میں ملازمین کی تعداد زیادہ ہیں ۔