اسلام آباد (این این آئی)تین سو پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پہلے مرحلے میں 86 اہم شخصیات کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ٗ ان افراد سے پیسے کمانے اور بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق پوچھا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرونِ ملک جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر
تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرستیں اپنے تمام علاقائی دفاتر کو فراہم کر دی ہیں۔ان افراد کیلئے سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں پوچھا جائے گا۔ پیسہ کہاں سے کمایا اور بیرونِ ملک کیسے منتقل کیا؟ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تین سو اہم افراد کے خلاف مرحلہ وار تحقیقات کی جائیں گی۔