اسلام آباد (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ گذشتہ سال 2017ء کے دوران ملک کے خدمات کے شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 1.3 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ایشین اکنامکس اینٹی کرپشن رپورٹ (اے ای آئی آر) کے مطابق خدمات کے شعبہ میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ایشیا کا دسواں بڑا
ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2003-09ء کے دوران ملک میں 0.7 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی جو سال 2010-15ء کے دوران 0.3 ارب ڈالر تک کم ہو گئی اور سال 2016ء میں مزید کم ہو کر صفر ہو گئی تاہم گذشتہ سال 2017ء کے دوران شعبہ میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں غیرمعمولی اضافہ پیدا ہوا اور سرمایہ کاری کا حجم 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس سے خدمات کے شعبہ کی کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔