لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل طور پر ناکام رہا جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومتی ڈھولچی اور لفافہ اینکرز پرسن عمران کے ناکام دورہ کو کس لحاظ سے کامیاب قرار دے رہے ہیں وضاحت کریںسعودی حکومت نے جو رعائتیں دی ہیں وہ سب ترکی
اسکینڈل کی وجہ سے دی ہیں جو حالات کی سنگینی کے پیش نظر کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتی اس لئے قرض پر تیل دیا جائیگا جو پچھلے سالوں بھی ادھار پر دیا جاتا رہا ہے ریفائینری کا معاہدہ پچھلے دس سال سے چل رہا ہے جو ایم او یو معاہدے سعودی حکومت کے ساتھ طے پائے ماضی میں ایسے ہزاروں معاہدے ہوئے جو کہ معمول کا حصہ تھے۔انہوںنے کہاکہ تین بلین ڈالر کا جو معاہدہ ہوا وہ بینک ڈیپازٹ ہیں جو خرچ نہیں کیا جاسکتاعوام باشعور ہوچکے اب کسی فریب میں نہیں آئیں گے۔