تہران(آئی این پی/شِنہوا)ایران پر مزید امریکی پابندیوں کے پیش نظر ایران نے خام تیل کی بھاری کھیپ چینی بندرگاہ دالیان پہنچارہی ہے۔تیل کی یہ کھیپ 2کروڑ بیرل تیل پر مشتمل ہے۔تیل اکتوبر اور نومبر میں دالیان پہنچ جائیگا۔جہاں چین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری موجود ہے۔چین ہر ماہ 10سے 30لاکھ بیرل تیل ایران سے خریدتا ہے۔نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی(این آئی ٹی سی)نے
رائٹر کو بتایا ہے کہ کمپنی20ملین بیرل تیل چین کی شمالی مشرقی بندرگاہ دالیان پہنچا رہی ہے بعدازاں یہ تیل چین یا کسی اور ملک میں فروخت کر لیا جائیگا۔تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا محض ایک سیاسی بیان ہے۔اگر امریکہ ایرانی تیل کی درآمد روکتا ہے تو ضرورت مند ممالک دیگر ممالک سے تیل درآمد کر سکتے ہیں۔