لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب ا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے 6اراکین کے خلاف اسپیکر کی کاروائی فراڈ ہے، ہمیں کسی کے خلاف عدم اعتماد لانے کی ضرورت نہیں،حکومت کو چلنے دیں اور ہمیں اپوزیشن کے مزے لینے دیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف کاروائی کی جائے،
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جعلی تصویر جاری کی۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 60دن میں قوم کو ہزار ارب روپے کا مقروض بنا دیا گیا، شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، چیف جسٹس نے بھی کہا کہ نیب کو جرمانہ کیا جائے، نیب کو پرویز الٰہی کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے، کمیٹی بنائی گئی جس میں 10ممبر حکومتی اور 2اپوزیشن کے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اس نے قوم سے جھوٹ بولا ہے، انہوں نے جعلی تصویر جاری کی ہے، ہم روز آتے ہیں تا کہ ہم بجٹ پر بات کر سکیں، اگر اسپیکر میں تھوڑی سی غیرت ہے اپنے جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں، اپوزیشن ذمہ دار اور آئینی حق ادا کرے گی، میٹروبس غریب کی سواری تھی اس کے کرائے بڑھا دیئے گئے، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پرویزالٰہی نے ہمارے 12ووٹ چوری کئے، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پرویزالٰہی نے ہمارے 12ووٹ چوری کئے،پرویز الٰہی بازاری زبان جاری کرتے ہیں، یہ سر سے لے کر پیر تک بغض سے بھرے پڑے ہیں، ہم آئینی اور جمہوری لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو حکومت کا اصل چہرہ پتہ چلے، فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے،میں نے جو فوٹیج دی ہے وہ اسپیکر کے جھوٹ کو بے نقاب کر رہی ہے۔