جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اور عمران خان کا نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ،سابق وزیراعلیٰ نیب میں گرفتار مگر پی ٹی آئی حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیرہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 50لاکھ گھرو ں کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل کرکے دکھائے گی ، حکومت خودگھربنانے کی بجائے یہ کام پرائیویٹ سیکٹر اور سرمایہ کاروں کودے گی اور خود اس منصوبے کی نگرانی کرے گی،آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کے نعرے لگانے والے آج نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں دو رروزہ انٹرنیشنل بزنس نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دوروزہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ونمائش میں دنیا کے چھ ممالک سے 50 سے زائد سپیکرشریک ہیں جواپنے مقالے پیش کریں گے جبکہ درجنوں ملکی اورغیرملکی کمپنیوں کی طرف سے اسٹال بھی سجائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ ہائوسنگ کا ہے ، ماضی کی حکومتوں نے روٹی کپڑا اورمکان کا نعرہ دیا مگرغریبوں کو مکان نہ مل سکے ، جونیجو دور میں بنائے گئے گھر کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ پچھلی حکومت کے وزیراعلیٰ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں کرپشن اوربدعنوانیوں کی وجہ سے پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خودگھربنانے کی بجائے یہ کام پرائیویٹ سیکٹر اور سرمایہ کاروں کودے گی اور خود اس منصوبے کی نگرانی کرے گی۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے یوایم ٹی کے پریزیڈنٹ ابراہیم حسن ، ڈی جی عابد شیروانی، لاہورچیمبرآف کامرس کے صدر الماس حیدر سمیت غیرملکی مہمانوں نے بھی خطاب کیا، یوایم ٹی کے سربراہ ابراہیم حسن نے کہا کانفرنس اورنمائش کا بنیادی مقصد پاکستان کو مضبوط اورجدت کے ساتھ تعمیرکرنا ہے جوکہ ان کے والد اوریوایم ٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحسن صہیب مراد

کی تجویزتھی ، انہوں نے کہا کانفرنس میں تعمیرات اورہاسنگ، ہوم اپلائیزاوررنیوایبل انرجی کے موضوعات کوفوکس کیا گیا ہے ، مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کانفرنس اورنمائش کے انعقادکا ایک بڑا مقصد ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان کی طرف راغب کرنا ہے جو یہاں ہاسنگ اورانرجی کے شعبے میں کام کرسکیں ، اس کے ساتھ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع بھی میسرہوں گے

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…