ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئٹہ میں بزدل دہشتگردوں کا نجی سکول پر حملہ، متعدد طالبعلم نشانہ بن گئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی نجی سکول پر فائرنگ۔ 4 طالب علم زخمی وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی سکول دانش کدہ کے مین گیٹ پراس وقت فائرنگ کر دی جب بچے گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے۔

جس کے نتیجے میں چار بچے نسیمہ بی بی، گل محمد، سلمان اور مسعود احمد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔زخمی ہونیوالے بچوں کے عمریں بالترتیب 9 سے12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی فائرنگ کے باعث بچوں خوف وہراس پھیل گیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال نے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے فوری طور پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی گئی کہ زخمی ہونیوالے بچوں کو طبی امداد فراہم کی جائے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے نجی سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کے امن وامان کی صورتحال کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ کلی شابو میں واقعہ نجی سکول پر فائرنگ ہوا جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہو گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخمی ہونیوالے طالب علموں کو فوری طور پر علاج فراہم کیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…