پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

یوٹیلٹی سٹورز ملازمین ڈی چوک میں دھرنا دیکر کیوں بیٹھے ہیں؟ یوٹیلٹی سٹورز وزیراعظم عمران خان کے کس قریبی ساتھی کے دوست کو فروخت کئے جا رہے ہیں؟جاوید چوہدری کے پروگرام میں دھماکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا ویسے ہی نہیں، کارپوریشن وزیراعظم عمران خان کے کس قریبی ساتھی کے دوست کو فروخت کی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی کے چوہدری منظور نے جاوید چوہدری کے پروگرام میں سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ’ایکسپریس نیوز‘کے پروگرام ’کل تک‘میں پیپلزپارٹی کے چوہدری منظور نے

گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کے دوست کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن فروخت کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں ۔ واضح رہے کہ آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا نجکاری کے خلاف آج تیسرے روز بھی ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اْن کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ خاردار دار تاریں عبور کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے اور احتجاج کا دائرہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔دھرنے کے شرکا کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں جب کہ مظاہرین نے اپنے بقایا جات کی فوری ادائیگی اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے سبسڈی میں خوردبرد کے الزام کے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو یوٹیلٹی اسٹورز کا سودا ہرگز نہیں کرنے دیں گے اور جب تک حکومتی وفد مذاکرات کے لیے نہیں آتا وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹریٹ جانے والے تمام راستے سیل کر رکھے ہیں جب کہ ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔مظاہرین نے ملازمین کو مستقل کرنے سمیت چھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…