اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی دہری شہریت کے باوجود تعیناتی کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے دہری شہریت کی بنیاد پرزلفی بخاری کی تقرری کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا،درخواستگزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہری شہریت والاشخص وزیراعظم کا معاون خصوصی
نہیں بن سکتا، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف شہری نے درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی دہری شہریت کے باوجود تعیناتی کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس نے درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کردیئے اور درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔