اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی وی سروس ٹیکس کا معاملہ ،پی ٹی وی کی اپیل منظورسپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے پی ٹی وی لائسنس فیس پر ایکسائز سروس ٹیکس ختم کر دی۔اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پی ٹی وی سروسز فراہم کرنے پر کیا ٹیکس دیتا ہے.جس پر پی ٹٰ وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی وی کی سروس پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا. ایف بی آر نے پی ٹی وی کو سروس ٹیکس کا نوٹس جاری کیا ہے.ایف بی آر کا موقف
ہے کہ پی ٹی وی لائسنس فیس پر ٹیکس دے۔جس پر جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی لائسنس فیس لیتا ہے.لائسنس فیس قابل ٹیکس کیسے ہے.یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والہ ٹی وی استعمال کرتا ہے. پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لائسنس فیس حکومت کو نہیں پی ٹی وی کو جاتی ہے.پی ٹی وی لائسنس فیس کو انکم میں ظاہر کرتے ہیں.عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے پی ٹی وی لائسنس فیس پر ایکسائز سروس ٹیکس ختم کر نے احکامات جایر کر دیئے ہیں