جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت حکومت نے خودبڑھائی، ایسا کیوں کرنا پڑ گیا؟بڑا اعتراف ، سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ہوااجلاس میں ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایاکہ فاٹا اور پاٹا میں ایک لاکھ 22 ہزار گاڑیاں نان کسٹم پیڈ ہیں۔ بلوچستان میں 6052 گاڑیاں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہیں۔2023 تک ان گاڑیوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا اس کے بعد کارروائی کی جائیگی اور نان کسٹم گاڑیوں کو پکڑا جائیگا جس پر کمیٹی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کاکام ابھی سے ہی شروع کیا جائے

تاکہ لوگوں لو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے سینٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ فاٹاپاٹا کو دس سال کیلئے ٹیکس سے استثنی دی جائے کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ اگر فاٹا کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے تو کیا وہاں انڈسٹریل زون بھی بنائے جائیں گے اور وہاں لگنے والی انڈسٹری کو ٹیکس کے حوالے سے کیا ریلیف فراہم کیا جائیگاسینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ انضمام کے بعد مالیاتی اداروں کو فاٹا میں دفاتر کھولنے کی اجازت ہے کیا بینکوں, مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کو فاٹا میں ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے کیا بینک اور مالیاتی ادارے اپنے دفاتر فاٹا میں منتقل کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ جس پر ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام پر عمل درآمد میں مسائل پیش آئیں گے چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ان معاملات پر کمیٹی کو بریف کیا جائے گاکمیٹی میں انکشاف ہوا کہ تین سال گزرنے کے باوجود ایف بی آر نے تمباکو پراڈکٹس پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تاحال نہ لگا سکی ہے ایف بی آر چئیرمین کا۔کہنا تھا کہ بڈنگ پراسس میں صرف ایک بڈر نے بولی لگائی جس کی وجہ سے ابھی تک ٹھیکہ کسی کو نہیں دیا جس پر چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ پیپرا رولز کے مطابق کیا ایک بڈر کو ٹھیکہ نہیں دیا جاسکتا ایف بی آر حکام کا کہن تھا کہ پیپراچرولز میں سنگل بڈرز کی ممانعت نہیں ہے جس پر مصدق ملک نے کہا کہ ایف بی آر کی نااہلی کی وجہ سے اربوں روپے ضائع ہو رہے

مگر تین سال سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بحال نہ ہو سکا کمیٹی ارکان نے ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڈنگ نہ ہونے سے جو نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہیکمیٹی نے سسٹم کی تاحال بحالی نہ ہونے پر ایف بی آر سے 15روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے کمیٹی نے سیاست دانوں اور وکلاء4 کے بینک اکاونٹس نہ کھولنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی طلب کرلیا ہے چئیرمین کمیٹی فروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ بینک اکاونٹ کھولنا اور کریڈٹ کارڈ جاری کرنا ان کا بنیادی حق ہے

سینٹر بریسٹر سیف نے کہا کہ بینک سیاست دانوں کو انسانی اسمگلرز کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تمام بینک سیاست دانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتتے ہیں میری بیٹی نے ایک کتاب لکھی ہے لیکن میری بیٹی کی عمر 18 سال سے کم ہے, بینک اکاونٹ نہیں کھول رہے سینٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ میں نے طالب علمی میں بیرون ملک اکاونٹ کھلوایا تھا اور کریڈیٹ کارڈ بنوایا تھا وہ ابھی بھی چل رہا لیکن میرے پاس تاحال کریڈٹ کارڈ نہیں ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے تھے زرمبادلہ کے ذخائر کو قابو کرنے کے لیے ڈالر کی قدر بڑھائی گئی ہے اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا اس کے علاوہ برآمدات کو فائدہ پہنچے گا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو

ایڈ جسٹ کیا جارہا ہے سینٹر محس عزیز نے سوال کیا کہ کیا اسٹیٹ بینک ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ایسا لگتا ہے اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ ہے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک تین سال تک خاموش تماشائی بنا رہاجب پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ رہا تھا اس وقت کچھ نہیں کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب اسحاق ڈار اس ملک سے چلے گئے تو اسٹیٹ بینک جاگ گیاایسا اچانک کیا ہوگیا کہ ڈالرز کو بڑھانا شروع کردیا گیا ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو تباہ کردیا گیا اب ڈالرز کو بڑھایا جارہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…