اسلام آباد( آن لائن) سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ شاہ سلمان نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم کا پاکستان سے روانگی سے قبل یہ بیان کہ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ پاک سعودی عرب رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا سعودی حکومت اور عوام کے لئے نہایت حوصلے کا پیغام تھا۔شاہ سلمان نے وزیراعظم کی اس
خاص موقع پر اپنے سرکردہ وزراء4 کے ہمراہ سعودی عرب آمد پوری دنیا کے لئے ایک پیغام ہے۔ سعودی عرب اپنے عظیم برادر ملک کو کبھی کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ملاقات کے دوران شاہ سلمان نے وزیراعظم کو دیر تک بغل گیر رکھا۔ شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی سینئر اہلکاروں نے وزیر خزانہ سے الگ سے ملاقات کی اور سی پیک میں بھاری سرمایہ کاری پر معاملات طے کئے۔ 10 بلین ڈالر کی رقم میں سعودی حکومت کا بڑا حصہ شامل ہو گا جبکہ دنیا بھر میں سعودی تاجر اور سرمایہ کار بھی اس پیکج میں شامل ہونگے۔