اسلام آباد(این این آئی) سید محمد امین بخا ری ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد کی خصوصی ہد ا یا ت پر تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے بڑی کا رروائی کر تے ہو ئے تعلیمی اداروں میں طلبا ء کو منشیا ت سپلا ئی کر نے والے تین غیر ملکی با شندے گرفتار کر لیے اور بھا ری مقدا ر میں ہیر وئن ، کو کین اور چرس بھی بر آمد کر لی ، ملزمان کو تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے قا ئد اعظم یو نیور سٹی کے قریب سے گرفتار کیا جن کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،
تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کے خلاف جا ری مہم کو مز ید مو ثر بنا یا جا ئے ، بچوں کے مستقبل کو تبا ہ کر نے والے منشیا ت فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری کی پولیس افسران کو ہد ایا ت ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخا ری نے تعلیمی اداروں ، یو نیو رسٹیو ں ، کا لجوں اور سکولوں کے بچوں کو منشیا ت جیسی لعنت کا عادی بنانیوالوں کے خلاف کر یک ڈاؤ ن تیز کیا جا ئے، ان احکاما ت کی روشنی میں ایس پی سٹی محمد عامر نیازی نے سٹی زون میں تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھا نہ سیکر ٹر یٹ سب انسپکٹر شبیر احمد تنو لی کی زیر نگر انی پولیس نے تین نا ےئجرین با شندوں ایمو نیل ، ما رک سٹیفن اور فلپ کو گرفتار کر کے قبضہ سے800گر ام ہیر وئن ، 250گر ام کو کین اور 300گر ام چرس بر آمد کرکے مقدما ت درج کر کے تحقیقات کا آ غا ز کر دیا ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سید محمد امین بخاری نے سیکر ٹر یٹ پولیس ٹیم کی کا رروائی کو سراہتے ہو ئے شا با ش دی اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ، انہو ں نے کہا کہ تما م افسران اپنے اپنے علا قوں میں ایسے سما ج دشمن عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤن کو جا ری رکھیں ، انہو ں نے کہا یہ لو گو ں بچوں کے رگو ں میں زہر گھو ل رہے ہیں ان کے سا تھ آہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ۔