ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فوڈ اتھارٹی کا جعلی پراڈکٹس کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ ،کرنسی نوٹوں کی طرز پر اب کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ کیا، کیاجائیگا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پراڈکٹس کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا ، پراڈکٹس پر مشین ریڈایبل لیبل اور کرنسی نوٹوں کی طرز کی سیاہی کے استعمال پر مشاورت شروع کردی گئی ، 19لیٹرپانی کی بوتل کے بارباراستعمال کی بھی حد مقررکی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پراڈکٹس لیبلزکو کرنسی نوٹوں کی طرز پر مشین ریڈ ایبل سیاہی سے تیار کروانے

پر ابتدائی مشاورت شروع کردی ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس حوالے سے انٹرنیشنل لیبلنگ سیکورٹی کمپنی سے مشاورتی ملاقات کی ہے جس میں جدید ممالک کی طرز پرصارفین کو مشین ریڈ ایبل لیبلز اور ان کی آن لائن تصدیق کی سہولت دینے پر بات کی گئی، پانی کی 19لیٹر کی بوتلوں کو بار بار استعمال کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دبئی سمیت جدید ممالک میں 19لیٹر بوتل 70بار استعمال ہو سکتی ہے، بوتلوں کے استعمال کی حد جاننے کے لیے ان پر مشین ریڈ ایبل کوڈ لگا ہوتا ہے، مشین ریڈ ایبل کوڈ ہر بار پانی بھرنے پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے جس سے استعمال کا پتہ چلتا ہے، بوتلوں کا حد سے ذیادہ استعمال ہونے سے مضر صحت کیمیکلز پانی میں شامل ہوتے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پیکجنگ ریگولیشن میں بھی استعمال کی حد کا تعین کیا جا چکا ہے، طے شدہ حد کے مطابق بوتلوں کے استعمال پر نظر رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، جعلی اشیا خورونوش کی روک تھام کے لیے لیبلنگ میں کرنسی نوٹوں کی طرز کی جدت لانا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…