ملتان (این این آئی) ملتان میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کا جامعہ قاسم العلوم کے گر دونواح میں لیز کی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد دکانیں مسمار کر کے 2 ارب روپے کی زمین واگزار کرالی۔نجی ٹی وی کے مطابق گول باغ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے بھاری مشینری استعمال کی گئی، اس موقع پر پولیس نے گول باغ کو چارو ں اطرا ف سے سیل کر کے آمدورفت کیلئے بند کیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے لیز پر حاصل کی گئی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر
مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کی 50 سے زائد دکانیں مسمار کر دیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے جس کی وجہ سے ابتک 50 ارب سے زائد کی سراری زمین وگزار کرا لی گئی ہے تاہم آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی دباوبرداشت نہیں کیا جائیگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گول باغ میں 50 سے زائد دوکانیں مسمار کرنے کے بعد لیز کی زمین کو کمرشل استعمال میں لانے پر ناجائز قابضین کو 25 کروڑ روپے کی ریکوری کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے