ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جعلی اکاونٹس کے بعد جعلی کمپنی اسکینڈل بھی منظرعام پر،نائب قاصد کومحکمہ انکم ٹیکس نے سولہ کروڑ روپے سیلزٹیکس کا نوٹس بھیج دیا ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جعلی اکاونٹس کے بعد جعلی کمپنی اسکینڈل بھی منظرعام پرآگیا،محکمہ صحت کے نائب قاصد کومحکمہ انکم ٹیکس نے سولہ کروڑ روپے سیلزٹیکس کا نوٹس بھیج دیا جبکہ ایف بی آرنے کمپنی مالک قراردے کرمقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے رہائشی نائب قاصد محمد زاہد انورنے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا معاملہ پیش کرتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا کہ انکم ٹیکس والوں نے مجھ پر 16 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زئد کے سیلز ٹیکس کی چوری کا الزام لگاکرپہلے نوٹس بھیجا اور

پھرایف بی آرکی جانب سے مقدمہ بھی درج کرلیاگیا،کہا جارہاہے کہ میں میسرزمارک انٹرپرائززنامی کمپنی کا مالک ہوں تاہم میرا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، میرے نام پر کس نے کمپنی بنائی کچھ معلوم نہیں،محکمہ انکم ٹیکس نے کمپنی اکاوئنٹ کے بجائے میرا تنخواہ والا اکاوئنٹ منجمد کردیاہے ، جسٹس محمد علی مظہرنے حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ عدالت پرکھے گی،اس درخواست پر کیا فیصلہ ہو سکتا ہے،عدالت نے درخواست گذارسے ایف آئی اے و دیگراداروں کو دیے گئے بیانات کی نقول پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…