جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن ملکی خزانے میں کتنی بڑی رقم چھوڑ کرگئی؟ حکومت غلط بیانی کرتے ہوئے کیا کہہ رہی ہے ؟اہم سیاسی شخصیت کا انٹرویو، حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ہم تحریک انصاف کی طرح کا کام نہیں کریں گے، جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کریں گے‘نواز لیگ ملکی خزانے میں 18 ارب ڈالر چھوڑ گئی مگر حکومت غلط بیانی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ خزانہ خالی ملا۔ ایک انٹرویومیں نواز لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف اگر کوئی قدم اٹھائیں گے تو سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کی طرح کا کام نہیں کریں گے ٗ

جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دو سو غیرملکی ماہرین کی ٹیم پاکستان لانے کا دعویٰ کیا ٗبیرون ممالک پاکستانیوں سے ڈالروں میں بھاری سرمایہ کاری کی امیدیں دلائیں جو بر نہیں آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ ملکی خزانے میں 18 ارب ڈالر چھوڑ گئی مگر حکومت غلط بیانی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ خزانہ خالی ملا۔سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے اور یہ پارٹی جو کہا کرتی تھی کہ ضمنی انتخابات حکومتی جماعت ہی جیتا کرتی ہے اپنی جیتی ہوئی دس سیٹیں ہار گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ ان کی حکومت کو خطرہ نہیں ہے۔ حکومت کو ورثے میں مسائل ملے۔ قومی خزانے پر بوجھ ملا اور ہر چیز، ہر ادارہ تباہ حال ملا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی بحالی اور اصلاحات پر کام ہو رہا ہے۔ ایسے ہی دباؤ حکومت کو بیرونی قرضوں یا کچھ چیزوں کی قیمت بڑھانے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن بہت جلد ملک بہتری کی جانب گامزن نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا بیرون ممالک سے نہیں مگر ملک کے اندر سے بہترین ذہنوں کو ٹاسک فورسز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ایک سوال پر ریاض فتیانہ نے کہا کہ پارٹی صرف ان حلقوں میں ہاری ہے جو مخالفین کا گڑھ تھے اور عام انتخابات میں عمران خان کی شخصیت اور ان کے بذات خود میدان میں ہونے کی انفرادیت کے سبب جیتی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…