ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زرداری صاحب سے کہیں یہ کام میں نے کیا ہی نہیں بلکہ ۔۔۔! نوازشریف نے فضل الرحمان کے ذریعے کیا پیغام آصف زرداری کو بھجوایا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلے شکوے دور کریں، انھیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف بننے والے مقدمات کا مجھے علم نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام بھجوا دیا۔آصف زرداری کے شکوے کا جواب میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پیغام بھجواتے ہوئے کہا کہ وہ زرداری صاحب سے کہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا ٗ

مجھے تو ان مقدمات کا علم ہی نہیں تھا، غلط فہمی دور کر دیں۔ادھر حمزہ شہباز نے بھی پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کا اشارہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کئی دنوں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کیلئے سرگرم ہیں تا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف اپوزیشن یکجا ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر سکے۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں نواز شریف سے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مقدمات وہ بھگت رہے ہیں ٗ یہ نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…