جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نہال ہاشمی کی پاک فوج کے بارے میں ہرزہ سرائی ،بغاوت کا مقدمہ درج کر کے نشان عبرت بنانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا،دھماکہ خیز اقدام

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے پاک فوج کے بارے میں ہرزہ سرائی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ 16اکتوبر کو بجٹ اجلاس کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایوان کی منظوری سے 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جو تحقیقات کر کے دو ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت گیارہ بجے کی بجائے ایک گھنٹہ 55منٹ کی تاخیر سے

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے قواعد کی معطلی کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے قراردا دپیش کی جس کے متن میں میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان پاکستان مسلم لیگ (نواز ) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے پاک افواج کے خلاف حالیہ بیان کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔ نہال ہاشمی نے اپنی قیادت کی ترجمانی کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے کردار کو متنازعہ بنانے کی مکروہ کوشش کی ہے ۔ ا س ایوان کی رائے ہے کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جن کی قربانیوں کی بدولت سارا پاکستان امن او رچین کی نیند سوتا ہے ۔ یہ ایوان اپنی افواج اور سکیورٹی کے دیگر اداروں کو یقین دلاتا ہے کہ پوری قوم ان پر پورا اعتماد کرتی ہے ۔ نہال ہاشمی کے اس بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ نہال ہاشمی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے قرارداد کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا گیا۔ قرارداد پیش کئے جانے اور اس کی منظوری کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین بائیکاٹ کی وجہ سے ایوان میں موجود نہ تھے۔ علاوہ ازیں 16اکتوبر کو بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں ہنگامہ آرائی اور

توڑ پھوڑ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایوان کی منظوری سے 12رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے خصوصی کمیٹی کے قیام کیلئے تحریک پیش کی جسے کی ایوان نے متفقہ منطوری دی ۔حکومتی رکن ساجد احمد خان کی تحریک استحقاق پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی میں راجہ یاور کمال، سید یاور عباس بخاری، ساجد احمد خان، علی اختر، محمد رضا حسین بخاری، سردار فاروق امان خان دریشک، ذکیہ شاہنواز، مظفر علی شیخ،

محمد اشرف خان رند، عمر فاروق ،محمد رضوان اور محمد لطافت ستی شامل ہیں ۔کمیٹی دو ہفتوں میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی ۔ اجلاس کے دوران راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں بسوں کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہدہ احمد نے کہا کہ ویمن ویلفیئر کیلئے وہاڑی ، لودھراں اور بہاولپور میں

ویمن ہاسٹلز بنائے گئے لیکن کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کو نظر انداز کیا گیا ۔بھارت میں ویمن ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکس کی الگ وزارت قائم ہے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی وہ نظر انداز کی جانے والی خواتین پر توجہ دے اور ان کے لئے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں ۔ نذیر چوہان ، عمر فاروق اور معاویہ اعظم نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن کی عدم موجودگی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ شروع سے حکومت میں رہے اسی لئے ان کو اپوزیشن کرنا نہیں آرہی ۔

سابقہ حکمرانوں نے عوامی فلاح کے نام پر صوبے کے اربوں روپے ضائع کئے ۔اراکین کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں بہت فرق رکھا گیا ہے ۔ اچھا ہوتا کہ یہ فرق مرحلہ وار بڑھایا جاتا ۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ بجٹ خسارہ پورے کرنے کیلئے 138ارب روپے مختص کرنا خوش آئند ہے لیکن اسے صوابدیدی فنڈز کے طور پر استعمال نہ کیا جائے ۔ اراکین نے عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حقیقی تبدیلی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

اراکین نے نا مساعد حالات میں بہترین بجٹ کرنے پر وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔علاوہ ازیں اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور ان کو حل کرنے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ۔دیگر اراکین نے بھی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیا ۔ گزشتہ رو ز بھی (ن) لیگ کے بائیکاٹ کے باوجود لیگی رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل نے ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کی ۔ تعداد پوری نہ ہونے پر پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں اور تعداد پوری ہونے پر دوبارہ کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔ سپیکر نے اجلاس آج (بدھ )صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…