اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے ایک ٹویٹ نے بھارت میں آگ لگا دی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے ٹویٹ نے بھارت میں آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےکشمیریوں سے اظہار ہمدردی اور ان پربھارتی فورسز کے ظلم و ستم کے خلاف کئے گئے ٹوئٹ پر بھارت تلملا اٹھاہے۔پاکستانی وزیراعظم نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ’بھارتی سیکیورٹی فورسز کی

جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔‘وزیر اعظم کے اس ٹوئٹ پر جاری مذمتی الفاظ بھارت ہضم نہ کر پایا، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ’ پاکستان کے وزیراعظم کا ٹوئٹ پیغام افسوسناک ہے‘۔انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ پاکستان کو اپنی سر زمین پر بھارت مخالف دہشت گردسرگرمیوں کی حمایت کو روکنا چاہئے۔پاکستانی قیادت کو بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت اور اس کے دوسرے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کی حمایت اور اس کی تعریف کرنے کی بجائے پاکستان اپنے عوام میں دلچسپی لے۔ اکستان کے وزیراعظم کا ٹوئٹ پیغام افسوسناک ہے‘۔انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ پاکستان کو اپنی سر زمین پر بھارت مخالف دہشت گردسرگرمیوں کی حمایت کو روکنا چاہئے۔پاکستانی قیادت کو بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت اور اس کے دوسرے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کی حمایت اور اس کی تعریف کرنے کی بجائے پاکستان اپنے عوام میں دلچسپی لے۔ کشمیر کے بارے میں مذاکرات پر پاکستان کا موقف ‘دھوکہ دہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…