اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کیلئے پاکستان کی 20بڑی کاروباری شخصیات بھی وفد کے ہمراہ ہوں گی، پاکستان بین الاقوامی ایکسپو میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین میں منعقد ہونے والی پہلی درآمدی کانفرنس سے بھرپور فوائد حاصل کرنے کیلئے تیاری
مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیات کو وزیراعظم کے ہمراہ ایکسپو میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی،جن میں سے چالیس بڑی کاروباری شخصیات کو وزیراعظم کے وفد میں شامل کیا جائے گا،ان چالیس بڑی شخصیات کے علاوہ بھی دیگر کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ایکسپو میں شرکت کیلئے چین جائے گی، ایکسپو میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں میں زراعت، سمندری خوراک، ٹیکسٹائل، فرنیچرسمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔چین نے بھی پاکستان کوپیشکش کی ہے کہ وہ اس درآمدی کانفرنس سے پاکستانی کمپنیوں کو فوائد پہنچانے کیلئے مکمل طور پر تعاون کرنے کو تیار ہے، ان چالیس بڑی شخصیات کے علاوہ بھی دیگر کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ایکسپو میں شرکت کیلئے چین جائے گی، ایکسپو میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں میں زراعت، سمندری خوراک، ٹیکسٹائل، فرنیچرسمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔چین نے بھی پاکستان کوپیشکش کی ہے کہ وہ اس درآمدی کانفرنس سے پاکستانی کمپنیوں کو فوائد پہنچانے کیلئے مکمل طور پر تعاون کرنے کو تیار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،ایکسپو کی مدد سے پاکستان کو چین کے ساتھ اپنے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ پاکستان کی چین کی جانب برآمد میں بھی اضافہ ہو سکے گا۔چین میں 50ممالک سے 2800کمپنیاں شریک ہوں گی۔