ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے لگا!! عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد مسلم ممالک پاکستان کو عزت کی نگاہ سے کیوں دیکھتے ہیں؟جانئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی موجود ہیں۔عمران خان نے اب سے کچھ دیر قبل سعودی عرب

میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے اور اس موقع پر شرکا کے سوالوں کے جواب بھی دئیے جس کے بعد اب دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے جاری ہے۔ عمران خان کے ہمراہ دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں جو احترام وزیر اعظم عمران خان کو ملتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج مسلم امہ میں پاکستان کا کیا مقام ہے اور عمران خان کو مسلم امہ کیا اہمیت دیتی ہے۔ ریاض میں چند گھنٹے ہی سو سکے اور اب ایک انتہائ مصروف دن منتظر ہے۔ عمران خان کے ہمراہ دورے پر موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں جو احترام وزیر اعظم عمران خان کو ملتا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آج مسلم امہ میں پاکستان کا کیا مقام ہے اور عمران خان کو مسلم امہ کیا اہمیت دیتی ہے۔ ریاض میں چند گھنٹے ہی سو سکے اور اب ایک انتہائ مصروف دن منتظر ہے۔ریاض ائیرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…