اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں ڈالروں کی برسات کر دی، کینیڈا میں ہونیوالی تقریب میں کسی نے ایک لاکھ ڈالر تو کسی کی جانب سے 50ہزار ڈالر کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کی قلت اور آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس کی جانب سےاہم قدم اٹھانے کے بعد ڈیم فنڈز قائم کیا گیا تھا جسے اب وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈز
کا نام دیدیا گیا جس میں پاکستانیوں کی جانب سے لگاتار اور مسلسل عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کی لائف لائن ڈیمز کی تعمیر کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کروانے کا بھی سلسلہ جاری ہے اور ایسی ہی ایک تقریب میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ڈیمز فنڈز کیلئے ڈالروں کی برسات کر دی ہے۔ ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ٹورنٹو میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور عمران خان کے قائم کردہ ڈیم فنڈز میں ڈالروں کی بارش کر دی، کسی کی جانب سے 1لاکھ ڈالر تو کسی کی جانب ے 50 ہزار ڈالر ۔ جکی جتنی حیثیت تھی اس نے اتنا ہی ڈیم فنڈ کو ڈالروںسے بھرا۔ واضح رہے کہ اس تقریب سے کے منعقد ہونے سے قبل پاک فوج، پاکستانی اداروں ، کاروباری اداروں، مختلف کمیونٹیز ، پاکستانیوں اور اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ابھی تک ڈیم فنڈ میں 6 ارب 45 کروڑ54 لاکھ 75 ہزار 98 روپے جمع ہوچکے تھے ۔خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال کو بہتر کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈالرز میں عطیات بھیجنے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیموں کے لیے چندہ بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستانی نژاد ایک امریکی شہری نے ڈیم فنڈز کیلئے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بتائی ۔ وزیراعظم نے سینیٹر فیصل جاوید کو اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈز کیلئے عطیات کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو
سونپ رکھی ہے اور انہی سے ملاقات میں اس پاکستانی نژاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو چکے ہیں‘ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے ڈیم فنڈز کے اکائونٹس کی تفصیلات پریس ریلیز کے ذریعے جاری کر دی ہیں۔