اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر۔تفصیلات کے مطابق لندن فلیٹس کے نیب ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے سزائیں سنائی تھیں جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا
حکم دیا تھا۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں گزشتہ روز سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔ بینچ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی شامل ہیں۔