جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرویز خٹک کے کارنامے منظر عام پر آگئے، مقتدرقوتیں اور فوج نے بھی جان چھڑانے کی ٹھان لی، اسد عمر اور فواد چوہدری استعفیٰ جبکہ عمران خان اپنے ہی وزیر دفاع کو نیب کے حوالے کیوں کرنا چاہتے ہیں، حکمران جماعت کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف کالم نگار سید فواد علی شاہ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک جو کئی بار صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ بھی رہ چکے ہیں ، آج کل شدید گرم پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ پرویز خٹک نے سیاسی قلابازیاں بھی بہت کی ہیںاور عمران خان کے احتساب احتساب کی نعروں کی آڑ میں مُٹھی بھی خوب گرم کی ہے ۔

اِن کے بھائی لیاقت خٹک اور بیٹے اسحاق خٹک پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دنوں میں کافی سرگرم عمل رہتے تھے اور جو لوگ حکومت سے ـ”معاملات” طے کرتے تھے وہ اِنہی دو رشتہ داروں سے ملتے تھے ۔ عمران خان کی سیاسی مجبوریوں سے پرویز خٹک نے خوب خوب فائدہ اُٹھایا ہے۔ آفتاب شیرپائو سے اُن کی پرانی سیاسی دُشمنی تھی اس لیئے عمران خان شیرپائو پارٹی کی کرپشن سے سخت تنگ ہونے کے باوجود دو بار قومی وطن پارٹی کو پی ٹی آئی حکومت میں شامل کرنے پر مجبور تھے ۔ 2018ء کے الیکشن میں عوام نے تبدیلی اور احتساب کے نام پر عمران خان کو ووٹ دیا ۔ عوام اَبھی احتساب کے منتظر ہیں ۔ صرف پنجاب کی حد تک احتساب نے عمران خان کی جانبداری پر داغ لگایا ہے جس کے دھونے کے لیئے اب خیبرپختونخواہ میں میگااِ سکینڈلز کو لایا جا رہا ہے ۔ ویسے تو خیبرپختونخواہ نیب گزشتہ عرصے سے کافی کمزور دِکھائی دے رہی ہے اور سوائے پٹواری تحصیلدار کے کسی پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔ بی آر ٹی کے میگااِ سکینڈلز، سونامی ٹری اِسکینڈل اور پولیس کا پولیو اِسکینڈل نیب پشاور کی ناکامی اور بدنامی کا سبب بنی ہے کیونکہ سب میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بے شمار اِسکینڈلز فائلوں میں گم ہو گئے ہیں ۔ جس کے برعکس پنجاب میں نیب میں پہلی بار بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا اور عوام میں نیب کی موجودگی کا احساس ملا ۔

مالم جبہ میں یورپ کی ایک شہزادی کو سابق والئی سوات نے کوئی جگہ دی تھی۔ اُس میں پھر بیرونی اِمداد سے چیئر لفٹ بنی مگر وہ کئی سال تک چلنے کے بعد خراب ہو گئی ۔ پرویز خٹک کی حکومت کے دِنوں میں مردان کی ایک با اَثر سیاسی شخصیت اور کاروباری خاندان جن کو “مولیان ” کہتے ہیں نے سی پیک کے پیش نظر چینیوں کے لیئے ایک بڑے فائیو سٹار ہوٹل اور نئی چیئر لفٹ کا وعدہ کیا۔

اس مقصد کے لیئے پرویز خٹک کی حکومت نے بھاری بھرکم رشوت کے عوض محکمئہ جنگلات کی ساڑھے پانچ سو جریب یعنی دو ہزار سے زائد کنال اَراضی مسعود الرحمان اور سلیم الرحمان کے خاندان کے نام کر دی ۔ نیب نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کیا تو اس میں کئی اعلیٰ بیوروکریٹ بھی پہیے کے نیچے آ گئے اور اِن سب کو 25اکتوبر کو نیب خیبرپختونخواہ کے دفتر بلایا گیا ہے ۔

یہ انکوائری اب تفتیش کے مرحلے میں ہے اور اِن با اَثر شخصیات کی گرفتاری میں کوئی روک ٹوک باقی نہیں رہے گی ۔اگر مقتدرہ قوتوں نے پرویز خٹک کا ساتھ نہیں دیا تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں ۔ بیوروکریٹس بھی احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی طرح نیب کی کال کوٹھٹرپہنچ سکتے ہیں۔دراصل عمران خان صوبائی حکومت کے معاملے پر پرویز خٹک سے سخت ناراض ہیں ۔ عمران خان نے

عاطف خان کو صوبائی وزیر اعلیٰ کے لیئے منتخب کیا تھامگر پرویز خٹک کی سیاسی شاطرانہ چالوں سے تنگ آکر اُنہوں نے محمود خان کو وزیر اعلیٰ بنوایاجن کو سوات کے مراد سعید کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ۔ پرویز خٹک نے جس دن پشاور میں چالیس سے زائد ممبران کو جمع کیا تھا اُس دن سے عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک کے دُشمن ہو گئے ہیں۔عمران خان کے

قریبی ساتھیوں جس میں اَسد عمر اور فواد چوہدری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو بابر اعوان کی طرح اِستعفیٰ دینا چاہیئے ۔ وہ اب پرویز خٹک کو سبق سیکھانا چاہتے ہیں عمران خان نے پرویز خٹک کو سزا دینے کے طور پر پہلے اِن کو وزیر داخلہ نہیں بنوایا اور اب اِن کو نیب کے حوالے کرنے کا پکا اِرادہ کر چکے ہیں کیونکہ عمران خان کرپشن کے الزامات برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بعض ذرائع کے مطابق مقتدرہ قوتیں اور فوج بھی پرویز خٹک سے جان چھڑانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو پرویز خٹک کی سیاسی چالبازیوں اور کرپشن کے قصے معلوم ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ وزیر خٹک اُن کا وزیر دفاع بن کر رہے۔ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…