اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے اقتدار کے 50دنوں میں ہی ہوا ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی 40گاڑیوں کے قافلے میں سکھر ائیرپور ٹ سے ڈپٹی کمشنرآفس آمد، گورنر کی گزرگاہ کو عام ٹریفک اور عوام کیلئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تبدیلی، سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے اقتدار میں آتے ہی ہوا ہو گئے ہیں اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے گورنر سندھ نے اپنی ہی جماعت کے منشور اور ماٹو کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ رنر سندھ عمران اسماعیل بھی
وی آئی پی پروٹوکول کے اسیر نکلے۔40 گاڑیوں کے قافلے میں سکھر ا ئیر پورٹ سے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی مہم کے تحت سکھر میں اسکیم کے افتتاح کے لئے گورنر سندھ عمران اسماعیل بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے سکھر پہنچے۔جہاں سے انہیں گاڑیوں کی طویل قطار میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر لایا گیا۔گورنر سندھ کے قافلے میں 40گاڑیاں شامل تھیں، گورنر کی گزرگاہوں کو بھی ان کی آمد و رفت کے موقع پر عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔