ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عورت شوہر کو طلاق دے سکتی ہے یا نہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے بڑی وضاحت کر دی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ کونسل میں ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں یہ شق شامل کی جائے گی کہ عورتیں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ وضاحت میڈیا میں رپورٹ ہونے والی ان خبروں پر کی ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ کونسل ایسے نکاح نامے پر غور کررہی ہے جس کے نتیجے میں عورت کو خاوند سے طلاق لینے کا حق دے دیا جائے گا۔ترجمان و سیکریٹری اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر اکرام الحق کا کہنا تھا کہ

‘البتہ کونسل ایک ایسے نکاح نامے اور طلاق نامے پر کام کر رہی ہے، جس کی زبان آسان اور عام فہم ہو’۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیز اس حوالے سے نظام کو مضبوط اور مربوط بنانے کے لیے قرآن و سنت کے احکام کے مطابق ضروری شقیں شامل کی جائیں گی۔ڈاکٹر اکرام الحق نے واضح کیا کہ نکاح نامے میں شناختی کارڈ کا اندراج یقینی بنانے، نکاح خواں حضرات کا کردار مؤثر اور دستاویزی بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی واضح کیا کہ نکاح نامے اور طلاق نامے کے ڈرافٹ پر علماء4 کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا اور باقاعدہ منظوری کے لیے کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل انگریزی میں شائع ہونے والے روزنامہ دی نیوز نے اپنی رپورٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ مجوزہ نکاح نامے میں نکاح پڑھانے والے شخص پر لازم ہوگا کہ وہ لازمی طور پر دولہن سے یہ پوچھیں کہ آیا ان کو اپنے خاوند سے طلاق لینے کا حق حاصل ہے یا نہیں۔رپورٹ میں کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ‘قانونی طور پر نکاح خواہ پر یہ لازم ہوگا کہ وہ دولہن سے شادی کے اختتام کے حوالے سے پوچھے’۔یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تعداد 8 سے 20 ہوتی ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہوتی ہیں، جس کا مقصد پارلیمنٹ کو قانون سازی میں اسلامی نظریات کے حوالے سے مدد فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…