اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی گجرات کے حلقہ این اے 69 سے کامیاب ہوئے جبکہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک این اے 65 چکوال سے کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ این اے 68 سے چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی منتخب ہوئے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب چوہدری برادران اپنے بیٹوں کو وزارتیں دلوانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، اس
مقصد کے لیے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مابین ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی، اس ملاقات میں چوہدری برادران نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ان کے بیٹوں کو وزارتیں دی جائیں۔ چوہدری برادران سے جہانگیر ترین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کے مطالبات وزیراعظم تک جلد پہنچائیں گے۔