اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہان کی ٹیلی فون پر گفتگو ،دونوں رہنماؤں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ، عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے حکومتی وژن اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن بن سلطان النیہان نے ٹیلی فون پرگفتگو کی ۔ دونوں رہنماؤں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان
کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد سے حکومتی وژن اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔شیخ محمد بن زید بن بن سلطان النیہان نے یو اے ای کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے کہا کہ توقع ہے نئی حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد پر کامیاب ہوگی ۔ وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید سے رابطہ، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔